طیارہ آپ ہائی جیک کریں اور را کا ایجنٹ ہمیں کہیں، حیدر عباس | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکزی رہنما سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں ایم کیو ایم پر را کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا۔ بلاول صاحب میں آپ کو اچھا بچہ سمجھتا تھا۔ طیارہ آپ ہائی جیک کریں اور را کا ایجنٹ ہمیں کہیں۔ 

حیدرعباس رضوی نے ان خیالات کا اظہار میرپور خاص کے علاقے کالونی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آپ بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے کے خطوط لکھیں اور ایجنٹ ہم؟۔ 

حیدر عباس رضوی نے کہا کہ بہت کچھ ریکارڈ پر ہے لیکن میں احتیاط کرنا چاہتا ہوں۔ مارچ 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے دوران ایک معاہدہ آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے ساتھ یہ معاہدہ کرتے وقت آپ کو یہ سب یاد کیوں نہ آیا۔ سوچ سمجھ کر گفتگو کیا کریں ورنہ آپ کی پارٹی کے کارنامے بتانے کو بہت کچھ ہے۔

سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ آج کرپشن کے باعث پورا سندھ موہن جو دڑو بنا ہوا ہے۔ سندھ کے عوام کی گندم اور نوالہ کھانے والا کوئی اور نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کا سابق وزیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والو سن لو! میرپور خاص کی سیٹ صرف ایم کیو ایم کےلیے ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link