اسرائیل کا غزہ میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف | Maqvi News

[ad_1]

--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیل نے غزہ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی غزہ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں زمینی کارروائی میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 225 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔

واضح رہے کہ7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابلِ رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link