چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ، 51 افراد ہلاک | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو، رائٹرز
فوٹو، رائٹرز 

چلی کے جنگلات میں خوفناک آگ لگنے سے غیرمعمولی تباہی ہوئی اور اموات کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ ملک کے وسطی اور جنوبی حصّوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں آکر متعدد گھر تباہ ہوئے اور متعدد افراد کی لاشیں سڑکوں پر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چلی کے صدر نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور آگ پھیلنے کے سبب متاثرہ علاقوں سے انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چلی میں 92 مقامات پر لگی آگ کے باعث 1 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی جل چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث جنگلات میں آگ لگی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link