میکال ذوالفقار نے دوسری شادی کیوں نہیں کی؟ | Maqvi News

[ad_1]

اداکار میکال ذوالفقار— فائل فوٹو
اداکار میکال ذوالفقار— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے دوسری شادی کرنے کے بارے میں کبھی سوچا ہی نہیں۔

میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے طلاق کے بعد ابھی تک دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔

اُنہوں نے دوسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کے بارے میں سوچتا ہی نہیں کیونکہ میرے بچے ہیں اور میں ایسے ہی سکون میں ہوں۔

اداکار نے بتایا کہ مجھے میرے والد نے بھی دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے مزید بتایا کہ میرے والد نے تو مجھے ابھی جب میں امریکا گیا ہوا تھا تو کہا کہ وہاں سے کوئی گوری میم ہی ڈھونڈ لو۔

یاد رہے کہ میکال ذوالفقار کی 2010ء میں ماڈل سارہ بھٹی سے شادی ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں 2 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔

بعد ازاں مارچ 2017ء میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد  اداکار نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link