امریکی فوج کا یمن میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی فوج نے یمن میں اینٹی شپ کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق کروز میزائل سے بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی تھی، میزائل خطے میں امریکی بحریہ کے جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی کارروائی نیوی گیشن کی آزادی کا تحفظ کرے گی۔

امریکا اور برطانیہ کے یمن میں 48 مقامات پر حملے

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے یمن میں کچھ گھنٹوں کے دوران 48 مقامات پر حملے کیے ہیں۔

ترجمان حوثی کے مطابق حملے یمن کے حوثیوں کو ان کے مقاصد سے نہیں روک پائیں گے، یہ حملے غزہ کے لیے ہمیں ہمارے اخلاقی، مذہبی اور انسانی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹائیں گے۔

ترجمان حوثی کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا جواب دیا جائے گا۔

عراق اور شام پر امریکی حملے، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

علاوہ ازیں عراق اور شام پر امریکی حملوں پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روس کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے عراق اور شام پر امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ حملوں کی مذمت بھی کی ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی بے توقیری کا مظاہرہ کیا ہے، حملوں میں عام شہری مارے گئے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link