کراچی، مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر بارش | Maqvi News

[ad_1]

کراچی، مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر بارش ہوئی، جبکہ گزشتہ روز کی بارش کے باعث نکاسِ آب کا نظام درہم برہم پہلے ہی درہم برہم ہوچکا ہے۔ 

کورنگی، ملیر، سرجانی، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں صبح سویرے بادل برسے۔ رات بارش کے بعد ریڈ زون اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی علاقوں میں پانی اب تک موجود ہے۔

آرٹس کونسل اور گورنر ہاؤس کے قریب سڑک اور لکی اسٹار سے جناح اسپتال جانے والے روڈ پر بھی پانی موجود ہے۔ شارع فیصل پر فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے دفتر کے سامنے بھی پانی جمع ہے۔

رات گھنٹوں پھنسے رہنے کے بعد بہت سے شہری خراب گاڑیاں چھوڑ کر گھروں کو روانہ ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آج جاری رہنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھر مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ٹریفک کی صورتِ حال اور نکاسِ آب کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ اور گلستانِ جوہر تک سڑکیں کلیئر ہیں، سڑکوں سے پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ناتھا خان ایریا میں صورتِ حال ابھی خراب ہے، جب تک شہر بھر سے پانی کی نکاسی نہیں ہوجاتی، وہ روڈ پر رہیں گے۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی میئر مرتضیٰ وہاب کے ساتھ ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link