رابی پیرزادہ نے نامور گلوکاروں کا بھانڈہ پھوڑ دیا | Maqvi News

[ad_1]

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کے بڑے بڑے گلوکار اپنے گھر میں ملازموں کو شاگردی کے نام پر بلا معاوضہ رکھتے ہیں اور فن سکھانے کے بہانے اُن سے سارے گھر کا کام بغیر پیسوں میں لیتے ہیں۔

رابی پیر زادہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ ماضی میں گلوکارہ رہ چکی ہیں، اُن کا ایک تعارف بطور سابقہ گلوکارہ بھی ہے، وہ گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن اُن کے ضمیر نےاُنہیں خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میڈم نور جہاں کا انتقال ہوا تو ان کے موسیقاروں نے کہا کہ آج ہم یتیم ہو گئے کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کا اور اُن کے گھروں کا خیال رکھتی تھیں مگر  اس دور کے یہ دہاڑی دار گلوکار ایسے نہیں ہیں، اِنہیں صرف اپنی اجرت میں دلچسپی ہے۔

اگر آپ ان نامور گلوکاروں کو کسی تقریب کے لیے کروڑوں میں ادا کرتے ہیں تو وہ اِنہیں (اپنے شاگردوں) شاید ہی چند روپے ادا کرتے ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی جس میں وہ اپنے ملازم، شاگرد کو انتہائی تضحیک آمیز انداز میں مار رہے تھے۔

وائرل ویڈیو کے بعد کئی مشہور شخصیات اور عام صارفین نے راحت فتح علی خان کے رویے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا تھا۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے بعد ازاں اپنی اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ویڈیو میں پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل گم ہو جانے پر نالاں تھے۔

بعد ازاں راحت فتح علی خان نے ایک ندامت بھری ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سمیت اپنے مداحوں اور فالوورز سے بھی معذرت کی تھی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link