مارک زکربرک نے آن لائن متاثرہ بچوں کے والدین سے معافی مانگ لی | Maqvi News

[ad_1]

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میٹا کے سی ای او مارک زکربرک نے میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متاثرہ بچوں کے والدین سے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا، ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے سی ای اوز سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کی سماعت میں پیش ہوئے۔

یہ سماعت بچوں اور والدین کی ریکارڈ شدہ شکایات جس کے مطابق ان کا یا ان کے بچوں کا سوشل میڈیا پر استحصال کیا گیا ہے، سے شروع ہوئی۔ قانون سازوں نے سوشل میڈیا کمپنیوں کے مالکان سے آن لائن پلیٹ فارمز کی حفاظت سے متعلق جراح کی۔

امریکی سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے رکن جوش ہولی نے والدین کی شکایات پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ پر والدین سے براہ راست معافی مانگنے کے لیے زور دیا۔

دوران سماعت مارک زکربرک نے والدین سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں آپ سب جن حالات سے گزرے مجھے اس پر افسوس ہے، یہ سب پریشان کُن ہے، جن حالات سے آپ گزرے ہیں، ان سے کسی کو بھی نہیں گزرنا چاہئے۔

انہوں نے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں میٹا کی زیر ملکیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ سے متعلق ٹیک کمپنیوں کے سربراہوں کی سماعت ہوئی، جس میں والدین نے بھی اپنے بچوں کی تصاویر اٹھاکر شرکت کی۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link