بھارتی رکن پارلیمنٹ کا بجٹ میں جنوبی ریاستوں سے ناانصافی پر الگ ملک کا مطالبہ | Maqvi News

[ad_1]

بھارتی رکن پارلیمنٹ کا بجٹ میں جنوبی ریاستوں سے ناانصافی پر الگ ملک کا مطالبہ

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈی کے سریش نے بجٹ میں جنوبی ریاستوں سے ناانصافی پر الگ ملک کا مطالبہ کر دیا۔

ڈی کے سریش کا نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ جنوبی ریاستوں سے وصول کیے جانے والے ٹیکس بھارت کی شمالی ریاستوں کو دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت جنوبی ریاستوں کو فنڈز جاری نہیں کر رہی، یہی صورتحال جاری رہی تو بھارت کی جنوبی ریاستیں جلد ہی علیحدہ وطن کا مطالبہ کریں گی۔

بھارت میں مودی حکومت نے اپریل کے عام انتخابات سے پہلے سال 2024 اور 2025 کے لیے ملک کا عبوری بجٹ پیش کیا ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link