ملکہ الزبتھ دوم کی رینج روور فروخت کیلئے پیش: قیمت کیا ہے؟ | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی کسٹم رینج روور فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم سمیت باراک اوباما اور اُن کی اہلیہ مشیل اوباما سمیت کئی معروف شخصیات نے اس گاڑی کی سواری کی ہے جبکہ پرنس فلپ نے اس گاڑی کی ایک بار ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی تھی۔

اس رینج روور گاڑی کو خاص طور پر شاہی استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس رینج روور کو ’ٹرو لینڈ یاٹ‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ گاڑی اب فروخت کے لیے تیار ہے جس کی قیمت 224,850 پاؤنڈ (2 کروڑ سے زائد) مقرر کی گئی ہے۔

اس گاڑی کو نیلام کرنے والی کمپنی نے اس گاڑی کی تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں جن میں سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو گاڑی میں بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ کار 2016ء اور 2017ء میں شاہی خاندان کے بیڑے کا حصہ تھی۔

سرکاری ویب سائٹ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اپنی سواریوں کے سبب بہت خاصیت کی حامل ہے بلکہ اس کی بناوٹ بھی مخصوص انداز میں کی گئی ہے۔

اس گاڑی میں مرحوم بادشاہ پرنس فلپ کی جانب سے حکم کردہ ترامیم بھی کی گئیں تھیں۔

اس شاندار موٹر کار کو سیاہ ڈائمنڈ میں تیار کیا گیا ہے اور اس کا اندرونی سیاہ حصہ بھی شاندار سیاہ چمڑے سے بنایا گیا ہے۔

اس گاڑی میں ناصرف  آٹومیٹک اختیاری آپشن رکھے گئے ہیں بلکہ اس کی نشستیں بھی ’مساجنگ‘ ہیں جو اس میں بیٹھنے والے کو ہر طرح کا آرام اور پرسکون سفر مہیا کرتی ہیں۔

اس میں گاڑی میں پرائیویسی گلاس کے ساتھ ساتھ ’ڈرائیور اسسٹنس سسٹم‘ بھی موجود ہے۔

اس گاڑی کو رولز رائس وارنٹی کا بیلنس فراہم کیا گیا ہے جس کے مطابق اس شاہی گاڑی کو  مارچ 2024 ء تک کسی سروسنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

شاہی تقریبات کے دوران اس کار کی متعدد بار تصاویر لی گئی ہیں۔

سابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل کو اپریل 2016 میں سرکاری دورے کے دوران اس گاڑی میں سفر کروایا گیا تھا۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link