جاپان: بسترِ مرگ پر انتہائی مطلوب مفرور مجرم کے ہوشربا انکشافات | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

جاپان میں بسترِ مرگ پر موجود شخص اُس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بن گیا جب اُس نے اپنی موت سے چار روز قبل ہوشربا انکشافات کیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں اپنی موت سے چار روز قبل ایک جاپانی شخص نے پولیس پر انکشاف کیا کہ وہ ایک انتہائی مطلوب مفرور مجرم تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسپتال میں بستر مرگ پر موجود شخص نے بتایا ہے کہ وہ ایک بنیاد پرست گروہ اور 1970ء کی دہائی میں بم دھماکوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے تقریباً 50 سال سے فرار تھا۔

جاپانی پولیس کے مطابق مفرور ملزم کی موت گزشتہ روز ہوئی ہے، مفرور ملزم نے خود پولیس کو اپنے اسپتال میں موجود ہونے کی اطلاع دی تھی۔

پولیس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ انتہائی مطلوب مفرور ملزم کا پولیس اہلکاروں کو اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اُسے  ٹرمینل کینسر ہے، وہ اپنے مشہور نام، عرف کے بجائے اپنے اصلی نام ساتوشی کریشیما استعمال کرتے ہوئے مرنا چاہتا ہے۔

مطلوب مجرم نے اپنی موت سے قبل پولیس کو مستقبل قریب میں ہونے والے مزید بم دھماکوں کے بارے میں پہلے سے ہی تفصیلات بھی مہیا کی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چار روز کی پوچھ گچھ کے بعد اس شخص کی گزشتہ روز موت واقع ہو گئی جبکہ تاحال پولیس نے اس کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link