خان یونس کے نصر، العمل اسپتال آکسیجن کی شدید کمی کا شکار | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

خان یونس کے نصر اور العمل اسپتال آکسیجن کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، گزشتہ روز  العمل اسپتال کے عملے کا ایک رکن اسپتال کے گیٹ کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا، اسی دن ایک بوڑھی عورت اور ایک شیر خوار بچے کی العمل اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے موت بھی ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی خان یونس میں نصر اور العمال اسپتال مبینہ طور پر محاصرے میں ہیں جبکہ غزہ شہر کے الشفاء اسپتال کے آس پاس کے علاقے میں بھی کشیدگی برقرار ہے۔

علاوہ ازیں، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خان یونس میں ایک ہفتے قبل تباہ ہونے والے ایک مکان سے 12 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link