امریکا، موم بتی کے قریب نیل پالش صاف کرنیوالی لڑکی کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا | Maqvi News

[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

14 سالہ امریکی لڑکی کو موم بتی کے قریب ناخنوں سے نیل پالش صاف کرنا  مہنگا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 5 جنوری کو پیش آیا تھا جب اوہائیو سے تعلق رکھنے والی ایک 14 سالہ لڑکی نے موم بتی کے پاس بیٹھ کر اپنی نیل پالش صاف کرنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈی نیل پینٹ (ناخن پالش) ہٹانے کے لیے موم بتی کے پاس بیٹھی تھی، تھنر کی بوتل کھلنے پر اس سے نکلنے والے بخارات نے آگ پکڑ لی جس کے نتیجے میں لڑکی آگ کی لپیٹ میں آ کر تیسری ڈگری تک جھلس گئی۔

اس واقعے کے پیش آنے کے بعد 14 سالہ متاثرہ کینیڈی نے میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے اپنے ناخنوں سے نیل پالش اتارنی پڑی کیوں کہ مجھے دوسرے دن اسکول جانا تھا اور نیل پالش لگانا اسکول میں منع ہے، جب میں نیل پالش اتار رہی تھی تو موم بتی میرے بستر کے پاس رکھی ہوئی تھی۔‘

کینیڈی کا مزید بتانا تھا کہ ’میں نے نیل پالش ریموور کی بوتل کو اپنے بستر کے نیچے رکھ رکھا تھا، اس بوتل سے نکلنے والے بخارات نے آگ پکڑ لی اور بوتل میرے ہاتھ میں پھٹ گئی تھی، اس آگ نے مجھے اور میرے آس پاس کی سب ہی چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت کینیڈی کے والدین اپنے اپنے دفتروں میں تھے جبکہ وہ اپنے چار بہن بھائیوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی، کینیڈی کے بہن بھائیوں نے ہی اپنی بہن کو آگ سے بچایا اور پولیس مدد کے لیے 911 پر کال کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈی کو پیٹ، ٹانگوں اور دائیں بازو پر گہرے زخم آئے ہیں جبکہ باقی جسم پر آنے والے زخم دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link