وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے اہلکار کو 40 سال قید | Maqvi News

[ad_1]

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے اہلکار کو 40 سال قید

امریکی ڈسٹرکٹ جج نے وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار جوشوا شلٹ کو 40 سال قید کی سزا سنادی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے، شولٹ نے 2012 سے 2016 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شولٹ نے کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔ 

شولٹ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد سامان وکی لیکس کو بھیج دیا تھا، وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویز شائع کرنا شروع کی تھیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link