مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے، امریکی وزیر دفاع | Maqvi News

[ad_1]

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ صورتحال خطرناک ہے۔ 

پینٹاگون میں بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ تنازع میں توسیع سے بچیں گے لیکن امریکی دفاع کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

لائیڈ جے آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ اردن میں حملہ مزاحمتی گروپوں نے کیا، ایران کے علم میں تھا، ابھی یہ واضح نہیں۔ 

انھوں نے کہ ایران ان مزاحمتی گروپوں کی ٹریننگ اور فنڈنگ کرتا ہے۔ اردن حملے میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا مرحلہ وار جواب دیں گے۔ 

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کے پاس کئی بار جواب دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑا تنازع نہیں دیکھتے۔

لائیڈ جے آسٹن نے کہا کہ ایران حوثی گروپ کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے۔ حالیہ واقعات کے بعد شام و عراق سے امریکی فوجیوں کا انخلا زیرغور نہیں۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link