برسلز میں کسانوں کا احتجاج، یورپی پارلیمنٹ کا گھیراؤ | Maqvi News

[ad_1]

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

یورپی دارالحکومت برسلز میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس حوالے سے آج کسانوں کی مختلف تنظیموں کی اپیل پر 1200 ٹریکٹروں نے دارالحکومت میں موجود مختلف یورپی اداروں کے باہر اپنے ٹریکٹر کھڑے کر کے شدید احتجاج کیا۔

کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے یورپی پارلیمنٹ کو بھی گھیر لیا اور پلس لکسمبرگ سمیت پارلیمنٹ کے آگے گوبر سمیت کچرے کے ڈھیر لگا دیے اور ان میں سے ایک بڑے ڈھیر کو آگ بھی لگا دی۔ جس سے علاقے میں شدید قسم کا دھواں پھیل گیا۔

واضح رہے کہ آج دارالحکومت میں یورپی کونسل کا خصوصی اجلاس بھی منعقد ہو رہا ہے جبکہ کل سے ہی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے تحت ای یو انڈو پیسیفک منسٹیریل فورم بھی شروع ہوگا۔

اطلاع ہے کہ اس دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جبکہ شہر میں آنے والی ٹریفک کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر مسلط کردہ قوانین نے زراعت کے پیشے سے وابستہ کسان کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔ جس کے باعث کل وقت دینے کے باوجود زراعت ان کیلئے منافع بخش نہیں رہی۔ 

جبکہ دوسرے ممالک میں ان کے مدمقابل زرعی اشیاء مہیا کرنے والے کسانوں پر قوانین اتنے سخت نہیں ہیں جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوجائے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link