حریت رہنما الطاف حسین وانی کا انتونیو گوتریس کے نام خط | Maqvi News

[ad_1]

---فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

حریت رہنما الطاف حسین وانی نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کی آڑ میں غیرقانونی پروفائلنگ کی جا رہی ہے۔

 الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط لکھا ہے۔

 الطاف حسین وانی نے خط میں لکھا ہے کہ مردم شماری کی آڑ میں رہائشیوں سے حساس معلومات لی جا رہی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مردم شماری کی آڑ میں غیرقانونی پروفائلنگ کا نوٹس لے۔

الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ سربراہ خاندان، علاقے سے باہر افراد، عمریں اور رابطے کی تفصیلات شامل ہیں، رہائشیوں سے حساس قسم کی تفصیلات مانگی جا رہی ہیں۔

الطاف حسین وانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر، نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی معلومات لے رہے ہیں، شہریوں سے تحریک آزادی کشمیر سےوابستہ خاندانوں کی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

الطاف وانی نے خط میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ  مقبوضہ کشمیر میں اس غیر قانونی مہم کو روکنے میں مدد کرے، کشمیریوں کو بھارتی حکومت کی اس غیرقانونی نگرانی سے بچایا جائے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link