ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں مصر کا دورہ کریں گے | Maqvi News

[ad_1]

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں مصر کا دورہ کریں گے۔ انقرہ سے ترک ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان کا مصر کا سرکاری دورہ 14 فروری کو متوقع ہے۔ 

ترک ذرائع کے مطابق صدر اردوان صدر عبدالفتح السیسی سے ترکیہ اور مصر کے درمیان تعلقات بڑھانے پر بات کریں گے۔ 

ترک ذرائع کے مطابق صدر اردوان مصری ہم منصب سے بالخصوص فلسطینیوں کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

دونوں رہنما غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور امدادی سامان تیزی سے پہنچانے پر بھی بات کریں گے۔ 

واضح رہے کہ ترکیہ اور مصر کے تعلقات سال 2013 میں سابق مصری صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد منقطع ہوگئے تھے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link