دورانِ احتجاج لوگوں کو تکلیف دینا جائز نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل  | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دوران احتجاج لوگوں کو تکلیف اور اذیت پہنچانا جائز نہیں، مسلمان کی جان، مال اور عزت و آبرو اللّٰہ کے ہاں اس کے گھر خانہ کعبہ سے بھی بڑھ کر ہے۔

 ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے احتجاج کے شرعی طریقے سے متعلق تفصیلی ضابطہ اخلاق کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا ہر وہ طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے جو شرعی مفاسد اور خرابیوں سے پاک ہو۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر کے مسلح اقدامات متفقہ فتوے، اعلامیہ پیغامِ پاکستان کےخلاف ہیں، مسلح اقدام صرف ریاست کا استحقاق ہے، خودکش حملے شریعت کے منافی ہیں، امید ہے آئندہ پارلیمنٹ پیغامِ پاکستان کے فتوے، اعلامیے کو پارلیمانی تائید دلائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں احتجاج کے شرعی طریقے سے متعلق صدر کے ریفرنس کے متعلق تفصیلی ضابطہ اخلاق کی منظوری بھی دی گئی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کاروبارِ مملکت اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق چلایا جائے، شہریوں کے جان، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کی جائے، روٹی، کپڑا، مکان کی عزت، سہولت سے سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کےحقوق دینے میں ناکام حکومت دنیاوی، اُخروی اعتبار سے مجرم تصور ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ احتجاج کا ہر وہ طریقہ اختیار کیا جا سکتا ہے جو شرعی مفاسد اور خرابیوں سے پاک ہو، جو احتجاج خود کسی دوسرے غیر شرعی کام اور حرام امور پر مشتمل ہو وہ جائز نہیں، دوران احتجاج لوگوں کی جانوں کو ضائع کرنا جائز نہیں، دوران احتجاج لوگوں کو تکلیف واذیت پہنچانا، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا جائز نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زبردستی لوگوں کو اپنے ساتھ احتجاج میں شامل ہونے پر مجبور کرنا جائز نہیں، احتجاج میں گالم گلوچ، مرد و زن کا بے محابا اختلاط بھی جائز نہیں ہے، الزام ،بہتان تراشی، جھوٹ، غلط خبریں اور افواہیں پھیلانا نا جائز ہے، احتجاج کیلئے سرکاری یا غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا غیر شرعی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن میں قرار دیا کسی مسلمان کو کافر قرار دینا نہایت حساس معاملہ ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link