گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے بلیک باکس سے کیا پتا چلا؟ | Maqvi News

[ad_1]

گر کر تباہ ہونے والے روسی طیارے کے بلیک باکس سے کیا پتا چلا؟

روس کے سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے بلیک باکس سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں۔

گزشتہ روز طیارے میں سوار تمام 74 افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے اور روس نے یوکرین پر طیارہ گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے لیے بلگورود لے جایا جا رہا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے کے ایک دن بعد 25 جنوری کو روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کے دونوں بلیک باکس مل گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلیک باکس سے ملنے والے ابتدائی ڈیٹا کے مطابق طیارے کو باہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بلیک باکس کے ڈیٹا پر مزید کام جاری ہے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link