پاکستان میں بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری پر چین کا ردعمل آگیا | Maqvi News

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی ایجنٹوں کی گرفتاری پر چین کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے کہا کہ پاکستان کی جاری کردہ معلومات پر ہماری توجہ ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے، چین دہشت گردی کے خلاف دُہرے معیار کی مخالفت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دُہرا معیار کسی کے مفاد میں نہیں ہوتا، دہشت گردی کے خلاف دُہرے معیار کا اُلٹا اثر ہوتا ہے۔

وانگ وین بن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین تمام ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی سے جنگ کےلیے تمام ممالک میں تعاون مضبوط ہونا چاہیے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link