بھارت میں کام کرنے کے بعد پاکستانی اداکاروں کی شہرت بڑھ جاتی ہے: علی خان  | Maqvi News

[ad_1]

اداکار علی خان، فائل فوٹو
اداکار علی خان، فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار علی خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کے بعد پاکستانی اداکاروں کی شہرت بڑھ جاتی ہے۔

علی خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے لوگوں کو آسانی سے اہمیت نہیں دیتے لیکن جب کوئی پاکستانی اداکار بھارت میں کام کرے اور اس اداکار کے کام کو بھارت میں پسند بھی کیا جائے تو پاکستان میں بھی پھر پاکستان میں بھی اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ہی بھارت سے کیا تھا تو جب میں پاکستان میں کام کرنے آیا تو مجھے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ میں پہلے سے ہی مشہور تھا۔

علی خان نے کہا کہ پاکستان انڈسٹری میں پروفیشنل لوگوں کی کمی ہے اور ہمیں ماہر لوگوں کی ضرورت ہے ورنہ انڈسٹری کو مزید نقصان ہوتا رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو پوری دنیا میں کام ملنا چاہیے کیونکہ ان کے پاس بہترین صلاحیتیں ہیں اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو عالمی سطح شہرت ملے۔

Maqvi News #Maqvi #Maqvinews #Maqvi_news #Maqvi#News #info@maqvi.com

[ad_2]

Source link