ہمیں ایک مضبوط حکومت درکار ہے، احسن اقبال

[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ایک مضبوط حکومت درکار ہے، نئی حکومت کو 3 سال سخت محنت کرنا ہوگی۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کوئی تھیٹر نہیں ہے جس میں ہمیں مداریوں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی 15 سال سندھ میں حکومت رہی جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس صرف 10 سال حکومت پنجاب میں رہی۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس 10 سال خیبر پختونخوا میں حکومت رہی، کیا پیپلز پارٹی کہہ سکتی ہے کہ پاکستان کو ہم کراچی جیسا بنا دیں گے؟



[ad_2]

Source link