اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا، ایرانی کمانڈر

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیل کا خاتمہ تاریخ کے کوڑے دان میں ہوگا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس سے ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے خطاب کیا۔ 

اس دوران انکا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس سے طویل اور خونی جنگ کی طرف جارہا ہے۔ اسرائیل کو یقینی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حسین سلامی نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اسلامی دنیا جو کر سکی کرے گی۔ اسلامی دنیا کی اب بھی بہت سی صلاحیتیں باقی ہیں۔

ایرانی کمانڈر کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت مزید امن و سکون نہیں دیکھ سکے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مسلمان غزہ کے مظلوم عوام کی طرف سے بدلہ لیں گے۔ مسلمانوں کے انتقام کی کوئی میعاد بھی نہیں ہوگی۔



[ad_2]

Source link