مس یونیورس مقابلے، ایریکا رابن کے پردیس میں دیسی رنگ

[ad_1]

عالمی مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت کرنے والی پاکستان کی ماڈل ایریکا رابن کی کیٹ واک نے ہر ایک کو اپنا دلدادہ بنا لیا۔

ایریکا رابن پردیس میں دیسی رنگ بکھیر کر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

وسطی امریکی ریاست ایل سلواڈور میں منعقدہ عالمی مقابلۂ حسن میں شریک 25 سالہ پاکستانی ماڈل ایریکا رابن نے ساتھی امیدواروں کو پیچھے چھوڑ کر ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

مس یونیورس کے مقابلے کے مختلف حصوں میں ایریکا رابن نے روایتی و ثقافتی ملبوسات کو جدت کا رنگ دے کر زیب تن کیا۔ 

مس یونیورس مقابلے، ایریکا رابن کے پردیس میں دیسی رنگ

ایک مقابلے میں قومی پرچم میں موجود اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والے سفید رنگ کا انتخاب کیا اور سفید موتیوں اور ستاروں سے جھلملاتا خوب صورت سلور گاؤن پہنا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

دنیا کی حسین ترین خاتون کون ہو گی؟ اس بات کا فیصلہ ایل سلواڈور میں جاری مس یونیورس مقابلے میں آج ہو گا۔



[ad_2]

Source link