پنجاب کے موٹر ویز پر غیرمنظور شدہ فوڈ پروڈکٹس کی فروخت بند

[ad_1]

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

پنجاب کے موٹر ویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پروڈکٹس کی فروخت مکمل بند کر دی گئی۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے موٹر وے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری پر 326 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کر دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فوڈ پوائنٹس 21 نومبر سے پہلے تمام غیر منظور شدہ فوڈ آئٹمز ہٹا دیں۔

فوڈ پوائنٹس پر فروخت ہونے والی اشیاء کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا لازم ہے، خلاف ورزی پر غیر منظور شدہ پروڈکٹس ضبط کر کے کارروائی ہو گی۔

فوڈ اتھارٹی نے نوٹس میں کہا ہے کہ صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لائسنس یافتہ سپلائر سے منظور شدہ پروڈکٹس خریدیں۔



[ad_2]

Source link