مداح کی موت نے ٹیلر سوئفٹ کو افسردہ کردیا

[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئٹ اپنی مداح کی موت پر افسردہ ہوگئیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے اس سلسلے میں پیغام بھی جاری کردیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ٹیلر سوئفٹ نے اپنی مداح کےلیے پیغام تحریر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انکی موت کی خبر سن کر انتہائی افسردہ ہیں۔ 

ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ میں اپنی مداح کےلیے یہ الفاظ لکھ رہی ہوں، لیکن انتہائی دکھی دل کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں نے اپنی ایک مداح کو کھو دیا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اس خبر کو سننے کے بعد کتنی رنجیدہ ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی مداح کے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنی مداح کا نام تو تحریر نہیں کیا تاہم ایک جریدے نے اپنی رپورٹ میں 16 سالہ ایلے گارنر اینڈرسن کا ذکر کیا ہے جسے حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ نے سنسناٹی میں اپنے ایراس ٹور کے دوران ایک تحفہ دیا تھا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ مداح گزشتہ پانچ سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔



[ad_2]

Source link