کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی

[ad_1]

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی جبکہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت وزیر مائی عرف حسینہ کے نام سے ہوئی، مقتولہ کا تعلق بہاولپور سے تھا، وہ قیوم آباد میں صہیب اور حضرت اللّٰہ کے ساتھ رہتی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ مقتولہ کے شوہر سے رابطہ ہوا ہے وہ بہاولپور میں رہتا ہے، مقتولہ کے شوہر کو مقدمہ درج کرانے کے لیے کراچی بلایا ہے، ورثاء مقدمہ درج نہیں کراتے تو سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم صہیب اور حضرت اللّٰہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اسد رضا نے کہا ہے کہ ملزم عادل کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

وزیر مائی کا قتل صہیب نے کیا ہے: ملزم عادل

ملزم عادل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اور حضرت اللّٰہ جب گھر پر پہنچے تو حسینہ کا قتل ہو چکا تھا، حسینہ کی لاش ڈرم میں پڑی ہوئی تھی، ہم نے ڈرم کو بند کر کے لاش کو خالی پلاٹ پر پھینکا، وزیر مائی عرف حسینہ کا قتل صہیب نے کیا ہے۔



[ad_2]

Source link