مس یونیورس 2023ء کا تاج کس حسینہ نے پہنا؟

[ad_1]

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

مس یونیورس 2023ء کا تاج نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس نے اپنے سر سجا لیا۔

ایل سیلواڈور میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلۂ حسن ’مس یونیورس‘ میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناؤں نے حصّہ لیا۔

  نکاراگوا کی حسینہ شینس پالاسیوس یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ تھائی لینڈ اور مس آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔

شینس پالاسیوس نکاراگوا سے یہ مقابلۂ حسن جتنے والی پہلی خاتون ہیں، وہ مس یونیورس کا تاج سر پر پہنتے ہوئے خوشی سے رو پڑی تھیں۔

اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں مقابلے کی ٹاپ 3 حسیناوْں سے یہ آخری سوال پوچھا گیا کہ ’اگر اُنہیں کسی اور خاتون کی زندگی کا ایک دن گزارنے کا موقع دیا جائے تو وہ کس خاتون کا انتخاب کریں گی؟‘

شینس پالاسیوس نے اس سوال کے جواب میں 18ویں صدی کی برطانوی فلسفی اور حقوق نسواں کی ماہر میری وولسٹن کرافٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنی محنت اور کوشش سے بہت سی خواتین کے لیے کام کیا اور اُنہیں نئے مواقع فراہم کیے تو میں ان کی طرح زندگی کا ایک دن گزارنا چاہوں گی۔

دوسری جانب مس یونیورس 2023ء میں پہلی بار پاکستان کی نمائندگی ماڈل اریکا رابن نے کی۔

 اُنہوں نے ریمپ پر واک کرنے کے لیے ایسے ملبوسات کا انتخاب کیا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ نظر آئے۔



[ad_2]

Source link